موسم سرما کے آغاز ہی کے دنوں میں دو بار مچھلی ٹکا کے کھا لیں اور اگر طبیعت کا میلان ہو تو ایک بار جھینگے بھی کھا لیں پھر اس دو ڈھائی ماہ کی سردی کا موسم آرام سے گزاریئے کیونکہ سردی بھی نسبتاً کم لگے گی اور سرد موسم کی بیماریوں سے بھی کافی حفاظت رہے گی
نئے آئیڈیئے سوچنے ہوں اچھی پلاننگ کرنی ہو یا دماغ پہ کسی طرح کا ناگوار بوجھ ہو اور اس سے چھٹکارا پانا ہو تو رات میں لمبی واکنگ کیجیئے ،،،
کوئی بھی اہم اظہار خیال کرنے یا کسی کی اہم بات کا جواب دینے سے قبل پانچ سے سات سیکنڈ رک جائیں تو بات میں زیادہ بہتر سوچ جھلکے گی اور خود بخود دانشورانہ انداز آجائے گا یوں بات زیادہ توجہ سے سنی جائے گی
پانی زیادہ پئیں خواہ طبیعت نہ بھی کرے اس سے جلدی امراض اور جگر و خون کی زائد گرمی سے نجات ملے گی “ گردوں کی صفائی بھی خود بخؤد ہوتی رہے گی اور چہرہ بھی شاداب رہے گا
بخار ، بیماری یا کسی بھی وجہ سے منہ کا ذائقہ خراب ہو تو پان کھالیں یا بہت ذرا سا اچار چکھ لیں ورنہ سونف سپاری لے لیں
نیند کا آغاز چت لیٹ کے نہیں کروٹ سے کریں بہتر ہے کہ دائیں کروٹ سے کریں کہ یہ سنت طریقہ ہے اس سے برے خوب نہیں آتے اور اگر بے تکے اور ڈراؤنے خواب دیکھنے پہ مصر ہیں تو چند روز الٹے لیٹ کے سونے کا آغاز کرکے دیکھیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں