میاں نواز شریف صاحب ،،،
ویسے توعدلیہ کی چٹان سے ٹکرا کر آپکی کشتیء اقتدار کا مستول بھی ڈھ گیا ہے ، تختے بھی ٹو ٹ چلے ہیںاور چپو بھی شکستہ ہوکے ناکارہ ہوگئے ہیں لیکن آپ اگر چاہیں تو اب بھی یہ نیا کنارے لگ سکتی ہے اور آپکی خود کھوئی ہوئی عزت کسی نہ کسی حد تک بحال ہوسکتی ہے اور آپ تاریخ میں کچھ نہ کچھ عزت پاسکتے ہیں اور وہ اس طرح کہ اپنا ڈوبتا اقتدار بچانے کے لیئے مزید ہاتھ پاؤں مارنے اور چالاکیاں کرنے کے بجائے دوچار روز ہی میں جلدی جلدی یہ چند اہم نیک کام کریں اوراقتدار چھوڑدیں
اور وہ یہ کہ
فوری طور پہ اپنی اور اولادوںکی آف شور کمپنیاں بند کرنے اور انکا سرمایا پاکستان میں منتقل کرنے کا بھی اعلان کریں اور جس جس پیسے کو ثابت نہ کرسکیں اس سے بھی دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کردیں اور اگر آپ کی اولاد اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردے تو ملک و قوم کی خاطر اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا بھی برملا اعلان کردیں

دوسرا اہم کام یہ کریں کہ قوم سے کیئے ہوئے اپنے وعدے کے مطابق زرداری کا پیٹ پھاڑ کے اس میں بھری لوٹ مار کی دولت قومی خزانے میں جمع کرانےکا ہنگامی انتظام کریں ، اور اس کاذب نے اور اسکی شریک جرم بیگم بینظیر نے قومی اسمبلی میں آن دی فلور جو یہ اعلان کیا تھا کہ ہمارا سرے محل سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر بعد میں اقتدار ملتے ہی سرے محل کو برطانیہ سے علی الاعلان اپنی جائیداد کے طور پہ قبضے میں لے کے فروخت کرکے رقم اپنے اکاؤنٹ میں ڈال لی تھی تو اس بنیاد پہ اسکی اور اسکے ساتھ منسلک بالغ اہل خانہ کی نااہلی کا ریفرنس فوری طور پہ اسپیکر کے ذریعے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو ارسال کردیں
تیسرا اہم کام یہ کریں کہ اعلان کردیں کہ اب ملک کی سیاست صرف ملک میں رہ کر ہی کی جاسکے گی اور کسی ایسی جماعت کو ملک میں کسی بھی نام سے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ جو ایسے کسی شخص یا اشخاص کو اپنا قائد مانتی ہو کہ جو حکومت کے نکالے بغیر اپنی مرضٰ سے جلا وطن ہوکے ملک سے باہر براجمان ہو
چوتھا کام یہ کریں کہ سخت ترین احتسابی ایکٹ بناکے سپریم کورٹ کے توسط سے ایک عملدرآمد کمیشن بنانے کا اہتمام کردیں ،،
چوتھا کام یہ کریں کہ سخت ترین احتسابی ایکٹ بناکے سپریم کورٹ کے توسط سے ایک عملدرآمد کمیشن بنانے کا اہتمام کردیں ،،
پانچواں کام یہ کریں کہ مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ دو عشروں سے جاری کشمیر کمیٹی کی سربراہی کے نتائج کا مواخذہ کرنے کیلیئے بھی کمیشن بنادیں اور اسکی رپورٹ آنے پہ قوم خود ہی ان سے نپٹ لے گی
چھٹا کام یہ کریں کہ قوم کی بیٹیوں عافیہ صدیقی اور ٹیریان نیازی کو انکا اعتبار اور وقار لوٹاکے وطن میں لائیں ،،،
یاد رکھیں میاں صآحب جتنی بھی چالاکیاں کرلیں آگے تو جانا میانی صاحب ہی ہے اور یہ بھی نہ بھولیں کہ آپ خواہ جتنے بھی مکر کرلیں لیکن 'خیرالماکرین' کے آگے کوئی مکر اور کوئی فریب نہیں چل سکے گا۔۔ یہ کام سننے میں بڑے ضرور لگ رہے ہیں لیکن محض صبح سے شام تک چند فائلوں پہ نوٹ لکھوانے اور دستخط کرنے کی مار ہیں ،،، ورنہ یہ منظر نامہ بھی دور نہیں کہ قوم کے ہاتھوں میں جوتے اور پتھر ہونگے اور جاتی امراء کی سامنے والی سڑک پہ ایک بڑا تماشا لگا ہوگا ،،، کیا خیال ہے دوستو ،،،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں